31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد ،کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15نومبر تک...

فیصل آباد ،کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکارسے کہا ہے کہ چنے کی کاشت کے لیے بیج کی شرح 30 سے 35کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے، کابلی چنے کی منظورشدہ اقسام سی ایم 2008،نور2009،نور2013،نور2019،روہی چنا21،ٹمن2013 وغیرہ اور دیسی چنے کی منظور شدہ اقسام بلکسر2008،پنجاب2008،نیاب سی ایچ104،تھل2020،بٹل2016،نیاب سی ایچ2016 اور بھکر2011وغیرہ کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اچھی فیصل کے لیے منظورشدہ اقسام کا صحت مند، خالص، آلودگی سے پاک صاف ستھرا بیج استعمال کیاجائے تاکہ کاشتکاروں کو بعد ازاں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو فصل کا معائنہ بھی کرتے رہنا چاہیے اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بھی فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ فصل پر ٹوکے کا حملہ نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر ٹوکے کے حملے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر سفارش کردہ زہروں کا سپرے کیاجائے تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں