29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی کا ورلڈ کپ کے بعد عالمی...

انگلینڈ کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی کا ورلڈ کپ کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

- Advertisement -

چنائی۔1نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی نے ورلڈ کپ کے بعد تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں 33 سالہ انگلش بائولر نے کہا کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے بعد عالمی کرکٹ سے راہیں جدا کرنے کا وقت آگیا ہے انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرا بچپن کا خواب تھا، میں نے بہت فخر کے ساتھ یہ شرٹ پہنی ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں، میں نے اپنے سفر میں کچھ خاص یادیں اور عظیم دوست بنائے اور مشکل وقت سے بھی گزرا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ویلی رواں ورلڈ کپ میں کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جن میں ڈیوڈ ویلی شامل نہیں ہیں۔ ڈیوڈ ویلی نے70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء میں ڈیوڈ ویلی نے انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں