گلگت۔1نومبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی نیشنل کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی نیشنل کوالٹی ایشورنس کمیٹی پاکستان بھر کی جامعات میں تعلیم وتعلیمی کے معیار سمیت دیگر امور کی نگرانی کرتی ہے۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل کوالٹی ایشورنس کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ودیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک بھر کی جامعات میں معیار ی تعلیم وتعلم کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی نیشنل کوالٹی ایشورنس کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامی وتدریسی اسٹاف نے وائس چانسلر کو مبار ک باد دی ہے اوراسے جامعہ قراقرم کے لئے اعزاز قرار دیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407356