اٹک و حضرو سرکل میں پولیس نےمختلف علاقوں سے 100کے قریب غیر قانونی مقیم افرادکو حراست میں لے لیا

70

حضرو۔ 02 نومبر (اے پی پی):اٹک و حضرو سرکل میں پولیس نےمختلف علاقوں سے 100کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کوحراست میں لےلیاہے،غیر قانونی طور پر مقیم افراد کوکیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،اٹک محلہ بجلی گھر،اعوان شریف اور حضرو سرکل کےعلاقوں میں پولیس کا آپریشن جاری ہے،پولیس ذرائع کے مطابق اٹک سرکل سے 42اور تجصیل حضرو سے35 غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس پاکستان میں قیام کے حوالے سے کوئی اجازت نامہ موجود نہ تھا

یہ لوگ کافی عرصہ سے غیر قانونی طور پر مقیم تھے، حکومتی احکامات کی روشنی میں ان افراد کو کیمپوں میں منتقل کر دیاگیا جہاں پر انکو کھانا اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور مرحلہ وار انکو واپس ان کے ملک بجھوایا جائے گا

دوسری جانب پاکستانی عوام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی ملک کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ بغیر ویزہ کے ملکی سرحد عبور کی جاسکے ،حکومتی احکامات پر قانون کا حرکت میں آنا خوش آئند قدم ہے۔