ورلڈ کپ ، بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لئے 358 رنز کا ہدف دے دیا

96
ورلڈ کپ ، بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لئے 358 رنز کا ہدف دے دیا

ممبئی۔2نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لئے 358 رنز کا ہدف دے دیا، سری لنکا کی طرف سے دلشان مدوشنکا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعرات کو وانکھڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

بھارت نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے، کپتان روہت شرما کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد شبمان گل اور ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا، شبمان گل 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد 196 کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی بھی 88 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،

دونوں سیٹ بلے بازوں کے آئوٹ ہونے کے بعد شریاس ایر اور کے ایل راہول نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم کے بھارت کی چوتھی وکٹ کے ایل راہول کی صورت میں گری جب وہ 21 رنز بناکر 256 کے سکور پر آئوٹ ہوگئے، شریاس نے ایک اینڈ پر سکور کو تیزی سے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی،

بھارت کے پانچویں آئوٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو 12 رنز بنا س، شریاس ایر نے 56 بالوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی، رویندرا جدیجا 35 اور محمد شامی دو رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی طرف سے دلشان مدوشنکا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، دشمانتھا چمیرا ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس طرح بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لئے 358 رنز کا بڑا مشکل ہدف دیا ہے۔