دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

103
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ میانوالی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر اورغیرمتزلزل عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قوم آپ(پاک فضائیہ)کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔