الیکشن کمیشن میں 10 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت بدھ کو ہو گی

95
Election Commission

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں 10 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کل (بدھ کو ) ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق بینچ نمبر ایک میں شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ، فیصل آباد، جامشورو اور صوابی جبکہ بینچ نمبر دو میں سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ، دیر بالا اور کرک کے اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر داخل کئے گئے اعتراضات کی سماعت ہو گی۔