پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو روزگار فراہم کرنے اور مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،راجہ پرویز اشرف

75
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

گوجر خان۔7نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور پارلیمانی سیاست کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو روزگار فراہم کرنے اور مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،

آئندہ الیکشن میں عوام انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گوجر خان میں چنگا بنگیال روڈ کا افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی اقتدار حاصل کیا ہے وہ عوام کی طاقت کے ذریعے حاصل کیا ہے، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کی گئیں لیکن پیپلز پارٹی کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور پارلیمانی سیاست کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو روزگار فراہم کرنے اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، آئندہ الیکشن میں عوام انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جس کی مثال گوجر خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لے گی ۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جس کی وجہ سے اس کی عوام میں جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی جدو جہد کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گوجر خان میں ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجر خان کی تعمیر و ترقی اور تعلیم سے آراستہ کرنا میرا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کا قیام خطہ پوٹھوہار کو تعلیم یافتہ بنانے کا اولین مشن تھا جو اب پورا ہونے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں مختلف پروگرامز میں داخلوں کا اجراء ہو چکا ہے جس کی مقرر کردہ تاریخ میں مزید 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے گوجر خان سمیت ملحقہ اضلاع آزاد کشمیر اور خطہ پوٹھوہار کے نوجوان طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان میں جاری داخلوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں تاکہ پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کے قیام کا مقصد پورا ہو سکے۔

انہوں نے گوجر خان میں بجلی، گیس اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گوجر خان کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گوجر خان میں فقید المثال ترقیاتی منصوبے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کے مسائل کے کو ان کے دہلیز پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔