اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی او ایف کے ملازمین کے حوالے سے کوئی ایسا انتظامی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا جو پی او ایف ملازمین کے مفاد اور خواہشات کے منافی ہو۔ ©وزیر ضرورہوں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ حلقے کے عوام بالخصوص مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے خاموش رہوں یا اس سلسلے میں کسی مصلحت کا شکار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم سے انکے متوقع واہ کے دورے سے قبل اس سلسلے میں مشاورت کریں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ پی او ایف ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہواور انکی مرضی اور مشاورت کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے