وزیر اعظم محمد نوازشریف کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار

129

اسلام آباد ۔ 05فروری(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نوازشریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی ایم آفس میڈیا ونگ سے اتوار کوجاری بیان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ جگہ پر پہنچیں اورریسکیو اور ریلیف آپریشن ترجیع بنیادوں پر شروع کریں۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کو بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرین کے لئے ضروری ادویات، خوراک اور شیلٹر کا انتظام کریںاور ریسکیوکی کوششوں میں معاونت کریں۔