
پشاور۔ 10 نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے جمعہ کے روز کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تنگی ضلع چارسدہ کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی نگران وزیر صحت ریاض انور اور ہیڈ آف مشن، ڈبلیوایچ اوپاکستان کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا سمیت علاقہ معززین بھی موجودتھے یاد رہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایک مہینے کے قلیل مدت میں بنایا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا تنگی اور مضافات کے لوگوں کے لئے یہ ایک بہترین سنٹر ہے اور ادھر زچہ بچہ کے علاؤہ صحت کے دیگر سہولیات بھی جلد مہیا کرینگے سنٹر کےلئے ڈبلیو ایچ او نے جنریٹر بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جلد فراہم کیا جائے گا۔
اس کمیونٹی سنٹر کو صوبائی حکومت نے ایکسرے مشین فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہےسنٹر کو نیوٹریشن سروسز بھی جلد فراہم کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کارڈیالوجی یونٹ کے قیام کےلئے زمین فراہم کردی ہے کوشش ہے کہ جلد کیتھ لیب قائم کرکے کام شروع کریں،ایمبولینس بھی اس یونٹ کو فراہم کیا جائے گا،نگران وزیر نے کہا کہ پانچ سے بیسک ہیلتھ یونٹ پورے پاکستان میں دو مہینے میں فنکشنل ہوں گے یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے تیز ترین کام ہوگا یہ سب عالمی ادارہ صحت سمیت دوست ممالک اورڈونرز کی سپورٹ سے ہوگا چارسو ہسپتال سولرائزیشن کا پلان ہے جنوری سے اس کا بھی آغاز ہو جائے گاان ہسپتالوں میں صحت کے تمام سہولیات فراہم کئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ تنگی سنٹر میں 24 گھنٹے سروس فراہم کئے جائینگے نشے کے عادی افراد کی بحالی اور روک تھام کا منصوبہ زیر غور ہے اس کا بھی جلد آغاز کرینگے،نشے سے قوم کا اثاثہ ضائع ہورہا ہے ،قانون کے دائرے میں رہ کر عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرینگے،میرٹ کیخلاف کسی کا کام نہیں کرونگا خواہ وہ میرا جتنا بھی عزیز ہو ہمارا فرض ہے کہ جو مستحق ہے ان کو ان کا حق مل جائے،
قبل ازیں نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخوا برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تنگی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زچگی کے دوران بچے اور ماں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔