وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات

106

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخزانہ کو پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے آپریشنل بزنس پلان سے آگاہ کیا گیا، وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اتوار کو وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرورنر لیچ نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخزانہ کو پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے آپریشنل بزنس پلان سے آگاہ کیا گیا ۔