نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

133
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر مرتصی سولنگی نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم اعظم خان شریف النفس اور شائستہ انسان تھے ۔ انہوں نےکہا کہ بطور نگران وزیراعلیٰ انہوں نے پیشہ وارانہ امور میں ہمیشہ مدد کی۔

آزادیِ اظہار، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلیے جب بھی میں نے ان سے رابطہ کیا، انہوں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور ہر ممکن مدد کی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔