نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

245

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان مرحوم کی وطن اور خیبرپختونخوا کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعظم خان مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ اللہ کریم غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نےکہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہے،قوم ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے۔مرحوم نے بطور نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اور سابق بیوروکریٹ کے طور پر ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔