نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پرصوبائی حکومت کاتین روزہ سوگ کا اعلان

155
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پرصوبائی حکومت کاتین روزہ سوگ کا اعلان

پشاور۔ 11 نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پرصوبائی حکومت نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سوگ کے دوران خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سوگ 11 سے 13 نومبر 2023 تک جاری رہے گا جبکہ مذکورہ مدت کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر اورعمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔ واضح رہے کہ تمام سرکاری دفاتر پیر 13 نومبر 2023 کو کھلے رہیں گے جبکہ قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔