بیروت ۔ 9 مئی (اے پی پی) لبنان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمالی علاقے سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی ہے۔لبنانی میڈیا کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی فرسز نے بقاع اور طرابلس میں دہشت گردگروہوں سے تعلق کے الزام میں دوافراد کو گرفتارکرتے ہوئے انھیں تفتیش کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ لبنانی فوج نے ہفتے کو بھی بقاع غربی، عرسال اور صیدا میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا تھا ۔