کراچی۔ 12 نومبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 780سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اورلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 48کلو 348گرام چرس، 36 بوتلیں شراب، 2کلو 548گرام ہیروئن،ایک کلو 529گرام آئس ،کرسٹال اور124سے زائداقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیاہے۔
اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اورایک گاڑی برآمد کر کے تحویل میں لے لی۔