اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا‘ چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے

163
سی پیک

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)چےن پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے دوسرے مرحلے پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا‘ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔پیر کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چھٹی جے سی سی اجلاس میں پاک چین صنعتی تعاون کے شعبے میں کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب9 زونز کی شمولیت کا فیصلہ ہوا ،اس مقصد کیلئے صوبوں نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں خیبر پختونخوا کی جانب سے رشکئی اکنامک زون اور سندھ کی جانب سے چائنہ اکنامک زون داریجی، بلوچستان کی جانب سے بوستان اکنامک زون اورپنجاب کی جانب سے چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان کی جانب سے مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر کی جانب سے بھمبر صنعتی زون کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی،دارلحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اورپورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون بنانیں جائیں گے۔