فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

128

فیصل آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ14نومبربروز منگل کو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے دوست سٹریٹ فیڈر 132کے وی تاندلیانوالا گرڈسٹیشن کے پنڈی شیخ موسیٰ فیڈر 132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے خدایار فیڈر 132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے شیخ کالونی فیڈر132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے الفریداور الخالق فیڈر132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے امین آبادفیڈر 132کے وی بڑانہ گرڈسٹیشن کے ٹھٹی بالا راجہ فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے بھوآنہ اور مینارہ فیڈر132کے وی کھرڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے لاہور روڈ، فاریسٹ پارک،

رفیق سپننگ، لاٹھیانوالہ اور فاروق سپننگ فیڈر220کے وی جڑانوالا روڈگرڈسٹیشن کے خیابان کالونی فیڈر 132کے وی شاہ کوٹ گرڈسٹیشن کے ماڑی (ایس ای ایل) فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے چناب نگر فیڈر132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے رسول پور فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے پیراڈائز فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے المرتضٰی فیڈر132کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے مدنی فیڈر 132کے وی جڑانوالا گرڈسٹیشن کے کالج روڈ،نیو دانا آباد،عاشق علی شہیداور برالہ فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے المصطفٰی شہید فیڈر 66کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے نیو مدینہ ٹاؤن فیڈر ؎132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے نیو امین ٹاؤن فیڈر 132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے باگے والا فیڈر 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے نذیر شہید، مکوآنہ اور لال کو ٹھی فیڈر 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے رجانہ فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے پکا ڈلہ اور سکارپ ٹو فیڈرصبح 8 سے دوپہر2بجے تک132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے مکوآنہ،سلطانی الاسٹو،ایس ٹو،ایڈن ویلی،گلاب،جڑانوالا روڈ،بورسٹل

جیل،کراروالا،لال کوٹھی،اکبراور نذیرشہید فیڈر132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن کے سیون جے بی فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے کانوانوالا فیڈر صبح 8 سے شام 5 بجے تک 132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،ٹپال،نشاط سوٹس اور آفریدی فیڈر 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر 132کے وی ایم تھری انڈسٹریل سٹی فیڈمک ون گرڈسٹیشن کے فیڈمک فیڈر صبح ساڑھے9سے دوپہر 2بجے تک132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے ملک آباد،کمال فیبرکس،الخالق،منصوروالا،مظفر شہید،مجتبیٰ سعود،ٹھیکریوالا،نیو سبزی منڈی،لونا،فیگ،الفرید،زیتون ٹیکسٹائل،سوہل،حسین آباد،پیراڈائز،بھولا پیر اور کمال سپننگ فیڈر سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔