خیبر پختونخوا، نگران کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

136
خیبر پختونخوا،

پشاور۔ 13 نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے نگران کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں سوموار کو منعقد ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور اور انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔