مسئلہ فلسطین ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، ہم آخری دم تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،سراج الحق

180
عوام 8 فروری کو پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں،سراج الحق
عوام 8 فروری کو پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں،سراج الحق

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، ہم آخری دم تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا رامیر جما عت اسلا می نے منگل کے روز جامعتہ سراج العلوم رحمان پورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جما عت اسلا می نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہر مسلمان کا مسئلہ ہے اور فلسطین کی کامیابی امت کی کامیابی ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ خون کے آخری قطرے تک فلسطینی ظا لم ریاست کے سامنے ڈٹ سکتے ہیں اورٹینک و توپوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر مسلم امہ نے فلسطینیوں کا ساتھ نہ دیا تو اسرائیلی مزید آگے بھی پہنچ سکتے ہیں ۔اس مو قع پر احمد سلمان بلوچ کاکہناتھاکہ امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں بڑا مسئلہ قبلہ اول کی آزادی ہے،19نومبر بروز اتوار دوپہر بارہ بجے کیمپس پل پر تمام لوگ غزہ مارچ میں شرکت کیلئے پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آخری دم تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔