نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہماکلب کی فتح

190

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ہماکلب نے یونائیٹڈ اسلام آباد کلب کو3-2 گول سے ہرا دیا۔ کراچی کمپنی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے معاذ نے دو اور ناصر نے ایک گول کیا جبکہ یونائیٹڈ کلب کی طرف سے عثمان حنیف اور زوہیب نے ایک ، ایک گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے