وزیراعظم محمد نوازشریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیرجاوید ملک کی ملاقات

101

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیرجاوید ملک نے پیرکو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان اور بحرین کے درمیان فروغ پذیر تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے وزیرخارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط پھلتے پھولتے رہیں گے ۔