سپینش لیگ، لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر گیرونا پہلے اور ریال میڈرڈ دوسرے نمبر پر ہیں

111
Spanish League
Spanish League

میڈرڈ۔15نومبر (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر گیرونا کی ٹیم پہلے اور ریال میڈرڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ گیرونا کے 13 میچوں کے بعد 34 جبکہ ریال میڈرڈ کی ٹیم کے 32پوائنٹس ہیں ، دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم تیسرے نمبر پرہے۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 93 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔لالیگارواں سال 11 اگست 2023 کو شروع ہوا اور 26 مئی 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔ بارسلونا دفاعی چیمپئن ہے جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 27 واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 16 ٹیمیں 13،13 میچز کھیل چکی ہیں۔گیرونا اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں 13،13 میچز جیت چکی ہیں اور بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم بھی 13 میچز کھیل چکی ہے اور 9 میچز میں کامیابی کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم اپنے کھیلے گئے12 میچز میں سے 9 جیت کر 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ایتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،ریال سوسی ڈیڈ کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ریال بیٹس کی ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، لاس پالماس ، ویلنسیا اور ریو ویلیکانو کی ٹیمیں 18،18 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔