لاہور۔15نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس چوری اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 116 کنکشن منقطع کر کے ایک کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے۔
ترجمان ایس این جی پی ایل نے بدھ کو بتایا کہ لاہوراورساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 32کنکشن منقطع جبکہ 0.52ملین روپے کے جرمانے کئے گئے، ایبٹ آباد میں2گیس کنکشن منقطع، 662انڈر بلنگ کیس درج اور 8.51ملین روپے کے جرمانے کئے گئے، اسلام آباداورراولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کئے گئے،
شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 17 کنکشن منقطع کر کے 36انڈر بلنگ کیس در ج اور 3.29ملین روپے کے جرمانے کئے گئے، بہاولپور اور ملتان 8کنکشن منقطع کر کے 116انڈر بلنگ کیس در ج اور 0.1ملین کے جرمانے عائد کئے گئے۔