پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):ضلع خیبر میں لنڈیکوتل ہولڈنگ پوائنٹ میں ریسکیو 1122 خیبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی سربراہی میں ریسکیو 1122 خیبر نے 400 کے قریب مختلف قسم کے مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کی ہیں۔ ریسکیو1122 نے لنڈیکوتل ہولڈنگ پوائنٹ میں غیر ملکیوں کےلیے 28 اکتوبر سے کیمپ قائم کیا ہے جس میں ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1122 پر مفت کال کرکے سروسز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔