شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز سیل کیے جاچکے ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ

143
کمالیہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

اوکاڑہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں رات 10 بجے کے اوقات کار اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز نہ صرف سیل کیے جاچکے ہیں بلکہ بھاری جرمانوں سمیت مقدمات کا بھی اندراج کروایا گیا ہے

اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو واضع ہدایات ہیں کہ وہ بلا تفریق کاروائیاں کریں ، شہریوں اور شادی ہال مالکان سے درخواست ہے کہ خلاف ورزیوں سے پرہیز کریں تاکہ آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آپ کے شادی کے خوبصورت لمحات خراب نہ ہوں۔