مرتضیٰ سولنگی نے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے عہدیداروں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کردیا

99
Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور یورپین یونین کے نمائندوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ میں ذرابھر بھی سچائی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سینئر سیاستدان کی ذہنی اختراع ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی لغو رپورٹس جاری کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے تصدیق کر لیا کریں۔