حیدرآباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):حیسکو کی صدر، میران محمد شاہ، علامہ اقبال، شہید امید علی، سیہون ودیگر ڈویژن اورسب ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ بوسیدہ ٹرانسفارمرز کو ریپئر یا تبدیل کر کے نیو ٹرانسفارمرز لگائے جارہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔
نادہندگان سے 7کروڑ10لاکھ روپے وصولی ہوئی ہے ۔ 7کروڑ44لاکھ59ہزار سے زائد کے واجبات ادا نہ کرنے پر 27 عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،حیدرآبادسرکل میں5عدد ٹرانسفارمرسے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جس پرایک کروڑ10لاکھ7ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،لاڑسرکل میں7عدد ٹرانسفارمرسے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،
جس پر39لاکھ27ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،نوا ب شاہ سرکل میں15عدد ٹرانسفارمرزسے بجلی منقطع کر دی گئی ہے، جن پر5کروڑ95لاکھ25ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،38بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی ہیں،2مقدمات بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف درج ہوچکے ہیں، سرکل حیدر آبادمیں 118کنکشن چیک کئے گئے جن میں 106گھریلو، 12تجارتی ہیں، 9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج متعلقہ تھانوں میں پرچے جمع کرادیئے گئےہیں ،
سرکل لاڑ میں 17کنکشن چیک کئے گئے جن میں14گھریلو، 1تجارتی، 2زرعی،15بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے،سرکل نواب شاہ میں14کنیکشن چیک کئے گئے 11گھریلو، 1تجارتی، 2زرعی،13بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادئے گئے،سرکل میر پور خاص میں57کنیکشن چیک کئے گئے 53گھریلو، 4تجارتی، 1بجلی چور کے خلاف مقدمات درج متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے،حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں،حیسکو میں 7ستمبر سے اب تک 7ارب94کروڑ51لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔
جس میں نادہندگان سے7ارب88کروڑ75لاکھ اور جرمانہ کی مد میں5کروڑ 73لاکھ16ہزار روپے سے زائد وصول کئے گئے ہیں،334عدد ٹرانسفارمرزاتارے جاچکے ہیں، اور2217عدد ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی ہے،
ٹوٹل2551 ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع کئے گئے ہیں جن پر6ارب18کروڑ98لاکھ52ہزار سے زائد کے واجبات ہیں،3949بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی ہیں،582مقدمات بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف درج ہوچکے ہیں،92 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے۔