ایتھنز۔ 9 مئی (اے پی پی)یونانی دارالحکومت ایتھنز میں15 ہزار مظاہرین نے پارلیمان کی عمارت کے باہر اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یونانی پارلیمان میں ٹیکس اور پینشن کے ایک متنازعہ قانون پر بحث ہو ئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدامات میں عوام کا خیال رکھا جائے۔ ایتھنز کو مالی امداد کے لیے ان اصلاحات پرعملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔