امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ،بلیو پاٹری مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا

188
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ،بلیو پاٹری مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا

ملتان۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاکستان میں تعنیات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے دورہ ملتان کے دوران بلیو پاٹری)ظروف سازی) انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ کیا۔اس موقع پر آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن خواجہ محمد فاضل اور بلیو پاٹری آفیشلز نے انہیں خوش آمدید کہا۔

امریکی سفیر نے بلیو پاٹری مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا اور تیارکردہ مصنوعات کا ڈسپلے سنٹر کا وزٹ بھی کیا۔خواجہ محمد فاضل نے امریکی سفیر کو ملتان کی ثقافت اور بلیو پاٹری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان دنیا کا قدیم شہر اور خوبصورت منفرد حیثیت و ثقافت کا حامل شہر ہے

، بلیو پاٹری دنیا بھر میں ملتان کی شناخت ہے۔ امریکی سفیر نے ملتانی ثقافت اور اس میں بلیو پاٹری کی اہمیت کو سراہا اور ہنرمندوں کے کام کی تعریف کی۔ خواجہ محمد فاضل نے انہیں بلیو پاٹری مصنوعات پر مشتمل تحائف بھی پیش کئے۔