ٹافیوں کے ریپر میں منشیات پیک کرکے فروخت کرنے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

106
Drugs

کراچی۔ 18 نومبر (اے پی پی):مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایرانی کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹافیوں کے ریپر میں پیک کرکے منشیات فروخت کرنے والی ملزمہ اور ملزم گرفتارکرکے ان کے قبضے سے آئس، پیکنگ کے شاپر اور نقدی برآمدکرلی۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزمہ فاطمہ کرن زوجہ بلال حسین اور ملزم بلال حسین ولد عنایت حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمہ و ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔