لیسکو کی سیدپور میں کارروائی، دودھ کی دکان میں بجلی چوری پکڑی گئی

191

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی سید پور سب ڈویژن کے ایس ڈی او کامل حسن کی جانب سے سید پورکے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن ایک ملک شاپ کا کنکشن چیک کیا گیا جہاں لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

تحقیقات کرنے پرپتہ چلاکہ ملزم 4 عدد ڈیپ فریزر اور ایک عدد چلرڈائریکٹ سپلائی سے چلاکر لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچا رہا تھا۔ایس ڈی او کامل حسن کی جانب سے پولیس کی مدد سے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اورکنکشن منقطع کر کے13ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔