کراچی۔19نومبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے 702سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 34کلو 266 گرام چرس، ہیروئن ،ایک کلو 425 گرام آئس ،کرسٹال اور133اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 65 موٹرسائیکلیں اور 11گاڑیاں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔