اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی سکواش جونئیر انڈر 17، انڈر 15، انڈر 13 اور انڈر 11 چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی۔ خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر الزمان کے مطابق چاروں کیٹیگریز کے ایونٹس میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت سکواش کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے اور فیڈریشن کے صدر ایئر چیف سہیل امان کی ہدایت پر نوجوان سکواش کھلاڑیوں کے مواقع دے رہے ہیں تاکہ آنے والے دور میں سکواش کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو بڑھایاجاسکے۔