ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے ایک کارروائی میں بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا

166
Substandard milk
Substandard milk

ایبٹ آباد۔ 23 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنیٰ اقبال نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ، موبائل لیب کے ذریعہ دودھ لے کر جانے والی گاڑیوں، دودھ دہی کی دکانوں سے سیمپل لے کر موقع پر تجزیہ کروایا، دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ کیمیکلز کی ملاوٹ، صفائی کے فقدان، غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 150 لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کو ضائع کیا اور متعلقہ افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

شہری اشیائے خوردونوش خصوصاً دودھ، جوسز، پانی اور دیگر مائعات کی کوالٹی کے حوالہ سے اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم کے فون نمبر 0992-9310553 پر ضرور مطلع کریں تاکہ جدید موبائل لیب کے ذریعہ مائعات کا موقع پر تجزیہ ممکن بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے