ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو امریکہ کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، علی خامنہ ای

116

تہران ۔ 07 فروری (اے پی پی) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو اپنے ملک کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر تنقید اور ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے۔انھوں نے ایرانی فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کہتا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ مختلف اقسام کی بدعنوانی کا شکار ہے اور صدر ٹرمپ بھی یہی کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے ہماری زندگی آسان بنا دی اور امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔