امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

107

نیویارک ۔ 08 فروری (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دنوں میں سردی کی شدت کم ہونے کی پیش گوئی ہے۔نیویارک میں مارچ کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.3 سینٹ (0.4 فیصد ) کم ہوکر 3.050 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ پر بند ہوئے جو 23 نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔