ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،مطلع جزوی ابر آلود ،مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

83
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا مکان ہےتاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش پسنی 94، تربت 7 اور پنجگور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 6 ،اسکردو منفی 4، کالام منفی 2، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔