سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز، بیرون ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع

231
سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر محمد شعیب سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آئے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات

ننکانہ صاحب۔ 25 نومبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے سلسلہ میں بیرون ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ۔ واضح ر ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کا 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئی ہیں ، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے گرو کی جنم دن میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک سے تقریبا ً20 ہزار یاتری ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں ۔ بھارت سے آنے والے تین ہزار سے زائد یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچے ۔ مہمانوں کے ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان آنے پر جی آیا نو ں کہا ۔