23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںملک کی ترقی اور استحکام کا انحصار دراصل نوجوانوں کی مثبت سوچ...

ملک کی ترقی اور استحکام کا انحصار دراصل نوجوانوں کی مثبت سوچ اور معاشرے میں انکے صحت مند کردار پر ہے،صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 26 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کا انحصار دراصل نوجوانوں کی مثبت سوچ اور معاشرے میں انکے صحت مند کردار پر ہے۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ جامع سکول ڈھوک کشمیریاں میں سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد خان ڈھلوں اور ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں اور سپورٹس کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ منعقد ہونے چاہیں اور تعلیمی ادارے صرف درس و تدریس کے علاوہ جسمانی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے گے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر ناموجود سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی کی سرزمین نے بین الاقوامی طور پر نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور محکمہ تعلیم اپنے سپورٹس کے ایونٹس میں ایسے سٹار کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرے تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب کھیل کے میدانوں کا آباد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں