23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کے لئےدس امدادی ٹرک بھجوا...

متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کے لئےدس امدادی ٹرک بھجوا دیے

- Advertisement -

ابوظہبی ۔27نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر اماراتی ہلال احمر کی جانب سے غزہ کے متاثرین جنگ کے لئے 10 امدادی ٹرک بھجوا دیئے گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امداد میں 16ہزار520 فوڈ پیکٹ شامل ہیں۔اس سے قبل امارات کی وزارت خارجہ نےکہا تھا کہ رفح کراسنگ سے اماراتی فیلڈ ہسپتال کی غزہ منتقلی شروع کر دی گئی ہے ۔ اماراتی فیلڈ ہسپتال غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

امارات کا طبی عملہ ہسپتال کا نگراں ہو گا اور وہ زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔غزہ پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کی گنجائش 150 بستروں سے زیادہ کی ہو گی۔ اس میں عام آپریشنز کے علاوہ ٹوٹی ہڈیوں کے آپریشن کا بھی انتظام ہو گا۔فیلڈ ہسپتال میں لیباریٹری، فارمیسی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں