- Advertisement -
ملتان۔ 28 نومبر (اے پی پی):ملتان میں ڈینگی کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے مجموعی طور پر 57 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 79 کیس رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13 ہزار 938کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچنے کےلئےاپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414788
- Advertisement -