ننکانہ صاحب۔ 28 نومبر (اے پی پی):سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران260ریسکیو افسران و ریسکیورز مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل پوسٹیں، فائر سیفٹی پوسٹ،سروور پر واٹرریسکیو پوسٹ اورریپڈ ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ہائی الرٹ ر ہیں اور نگر کیرتن جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پرمکمل ریسکیو کور فراہم کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے "اے پی پی "سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ریسکیو کور فراہم کرتے ہوئے ریسکیو1122عملہ نے 55 متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے انٹرنیشنل میگا ایونٹ پر انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سر انجام دینے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414824