خود احتسابی ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم بدعنوانی جیسے ناسور پر قابو پاسکتے ہیں،ظفر اقبال خان

178
خود احتسابی ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم بدعنوانی جیسے ناسور پر قابو پاسکتے ہیں،ظفر اقبال خان

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان ظفر اقبال خان نے کہا ہے کہ خود احتسابی ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم بدعنوانی جیسے ناسور پر قابو پاسکتے ہیں۔ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور یہ دیمک کی طرح ہمارے ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے طلباءطالبات کا کردار بہت اہم ہے، ہمارے طلباءو طالبات اگر بدعنوانی جیسے ناسور سے آگاہ ہوں گے تو آنے والے وقتوں میں معاشرے کو سدھارنے اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بات انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے کے عالمی دن کے مناسبت سے بوائز سکاؤٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن حکومت بلوچستان اور نیب بلوچستان کے زیر نگرانی اسکولوں کے طلباءو طالبات کے درمیان صوبائی سطح پر اردو، انگریزی تقریری ،پوسٹر سازی، خطاطی، اردو، انگریزی کے مضمون نویسی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہءو طالبات کے مابین انعامات تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اخلاص و سچائی اور حقیقت پسندی میں چھپی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

جب ہمارے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا تو ہمارا ملک اور معاشرہ خوشحال ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن، متعلقہ سکولوں کے پرنسپل اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعدازاں نگران وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر جنرل نیب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ واضع رہے طلباءطالبات کی ان ائٓوٹ ڈورسرگرمیوں کو منعقد کرنے کے لئے نیب بلوچستان، محکمہ تعلیم بلوچستان، یونیسیف، مرسی کور، اسلامک ریلیف، بھرپور کردار اد کر رہے ہیں۔ تاکہ بدعنوانی کے خاتمے کے کے لئے گراس روٹ لیول پر آگاہی فراہم کی جائیں۔