قومی انٹر کلب ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

111

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹر کلب ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ کلب کے مرد کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں منفی 62 کلوگرام، 69 کلوگرام، 77 کلوگرام، 85 کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر حافظ سلیمان بٹ کریں گے