لاہور۔29نومبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈائون کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ڈاکوئوں کے خاتمے کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے۔
نگران وزیر اعلی نے ڈاکوں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔