35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںانسداد منشیات فورس کی کارروائی ،بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ سربراہ سمیت...

انسداد منشیات فورس کی کارروائی ،بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 رُکنی بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ کو سربراہ سمیت گرفتارکرلیا ۔

ترجمان اے این ایف کے جاری بیان کے مطابق اللّٰہ نور نامی منشیات اسمگلر اس گروہ کا سربراہ تھا ۔ گروہ موٹروے کے ذریعے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔اس گروہ کے خلاف جامع منصوبہ بندی کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران پہلے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ان کارروائیوں کے دوران 419 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔منشیات میں چرس اور افیون شامل ہیں ۔اے این ایف نے 18 نومبر 2023 کو گروہ کے سرغنہ، اللّٰہ نور کو بھی گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

دورانِ گرفتاری ، ملزم اللّٰہ نور سے مزید 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اللّٰہ نور گینگ کی گرفتاری اے این ایف کی ایک نہائیت اہم کامیابی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گروہ کی گرفتاری منشیات کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں