29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں...

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید27 بجلی چور پکڑے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اورگزشتہ 24گھنٹوں میں فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع سے مزید27بجلی چوروں کو پکڑلیاگیاجنہیں 50ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 22لاکھ33ہزارروپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں

جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے میٹراتار کران کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان،وزارت توانائی پاور ڈویژن اورچیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں دن رات چیکنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں گزشتہ82روزکے دوران مجموعی طور پر 4239بجلی چوروں کو پکڑاگیاہے جن میں 3995گھریلو،125 کمرشل،109زرعی اور 10انڈسٹریل صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ان بجلی چوروں کو ایک کروڑ9لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور50کروڑ78لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے جن سے 32کروڑ35لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر فیسکو ریجن سے 3492 بجلی چوروں کو گرفتاراور 4038کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کرادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک کل 1082بجلی چوروں کو28لاکھ27ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور12کروڑ97لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو سیکنڈ سرکل سے اب تک کل683بجلی چوروں کو19لاکھ22ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور8 کروڑ 91لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل496بجلی چوروں کو16لاکھ8ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ51لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔فیسکو سرگودھا سرکل سے کل598بجلی چوروں کو14لاکھ55ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ98لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔فیسکومیانوالی سرکل سے کل1039بجلی چوروں کو23لاکھ34ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور11کروڑ33لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل341بجلی چوروں کو7لاکھ93ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ5لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

علاوہ ازیں حکومت پاکستان اور سیکرٹری پاورڈویژن وزارت توانائی کی ہدایات پرفیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں ایگزیکٹو انجینئرایم اینڈ ٹی سیکنڈ سرکل فیسکومحمد سعید رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ما ہ ستمبرسے نومبرتک تین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر دن رات چیکنگ کے دوران 154صارفین کی بجلی چوری پکڑلی جن کو تقر یباًساڑھے پانچ لاکھ ڈی ٹیکشن یونٹس کی مدمیں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائدکے جرمانوں پر مشتمل بل جاری کئے گئے۔

تمام بجلی چوری میں ملوث کنکشنوں کے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری سے نتائج حاصل کرکے بروقت متعلقہ سب ڈویژنوں کو جاری کئے گئے۔ ایم اینڈٹی لیب میں ایسے 48 میٹروں کوبھی بجلی چوری میں ملوث پایاگیا جو کہ سی پی 90 اورجلنے کی وجہ سے تبدیل ہوکر آئے تھےان کو تقریباً2لاکھ یونٹس ڈالے گئے اور64لاکھ سے زائدکا جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح تھری فیز میٹروں کے ڈیٹاریٹریوکے دوران 5 لاکھ50 ہزار یونٹس ڈیٹیکٹ کئے گئے اور تقریباًایک کروڑ50 لاکھ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ کا میابی ہے۔ ایکسین ایم اینڈ ٹی سعید رضا کی سربراہی میں ٹیسٹ انسپکٹر قوی محمود، میٹر مکینک شعبان ضیا، علی اصغر، غلام فرید اور امین نے 1484 ایم ڈی آئی میٹرز کو چیک کیاجن میں 57 میٹروں میں چھیڑ چھاڑ اورگڑبڑ پائی گئی جس پر صارفین کو تقریباً2لاکھ 97ہزار یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے۔

ایکسین سعید رضا نے دوران چیکنگ ایم ڈی آئی میٹر کے ایم ایف میں گڑبڑ محسوس کی جس پر تقریباً2لاکھ 17ہزار سے زائد یونٹس 80 لاکھ روپے کابل وصول کیا گیا۔ایم اینڈ ٹی سیکنڈ سرکل کی مذکورہ کامیابیوں پر جی ایم آپریشن اور ایس ای (ٹی ایس)فیسکو کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیاگیااور کہا کہ سٹاف نے بجلی چوری میں ملوث صارفین کے کنکنشز کا سراغ لگانے سے ان کو جرمانے جاری کرنے تک انتہائی محنت سے کام کیا جس سے فیسکو کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا اور بجلی چور پکڑے گئے جس کیلئے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے مستقبل میں بھی اسی طرح کمپنی کی فلاح کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔

ایکسین ایم اینڈ ٹی سیکنڈ سرکل سعید رضا نے فرسٹ کوارٹر کی کارکردگی کے جائزے اور جانچ پڑتال کے بعد ٹیسٹ انسپکٹر قوی محمود، میٹرمکینک شعبان ضیا اور راشدہیلپر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے تاکہ ان کی حوصلہ افرائی ہوسکے اور دوسرے سٹاف ممبرزمیں بھی محنت اور لگن سے کام کرنے کاجذبہ پیداہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں