تہران۔ 08 فروری (اے پی پی) روس سے150 ٹن کے قریب یلو کیک (خام یورینیم )ایران پہنچ گیا ہے۔ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ روس سے یلو کیک کی منتقلی کا آغاز26 جنوری سے ہوا تھا اور اس کی آخری کھیپ منگل7 فروری کو اصفہان پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے بارہ برسوں کے دوران ملک میں پچاس ٹن یورینیم آکسائیڈ تیار کیا گیا تاہم یہ مقدار، ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اب تک360 ٹن، یلو کیک، ایران پہنچ چکا ہے جبکہ ہم اندرون ملک یورینیم کی دریافت اور اسے نکالنے کے بھی کوشش کر رہے ہیں۔